ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / وزیر اعظم کو دلت مسئلے پر پارلیمنٹ میں بیان دینا چاہیے:مایاوتی

وزیر اعظم کو دلت مسئلے پر پارلیمنٹ میں بیان دینا چاہیے:مایاوتی

Thu, 11 Aug 2016 17:28:12    S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے آج مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو دلتوں پر ظلم وزیادتی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بیان دینا چاہیے ۔مایاوتی نے پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت میں الزام لگایا کہ دلتوں کے معاملے پر حال ہی میں وزیر اعظم کا بیان ’ڈیمیج کنٹرول ‘کی کوشش تھی۔سابق وزیر اعلی نے کہا کہ اترپردیش اور کچھ دیگر ریاستوں میں الیکشن سے پہلے روہت ویمو لا اور او نا جیسے واقعات رونما ہوئے ،جن سے بی جے پی کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔بی ایس پی سپریمو نے کہاکہ ہماری پارٹی چاہتی ہے کہ دلتوں سے ہمدردی کااظہار کرنے کے بجائے وزیر اعظم کو دلتوں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف کارروائی پر توجہ دینی چاہیے ۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں مودی کو اس مسئلے پر بات کرنی چاہیے ۔مایاوتی نے کہاکہ اگر وزیر اعظم اس مسئلہ پر باہر بول سکتے ہیں تو وہ یہ بات ایوان میں بھی کہہ سکتے ہیں۔


Share: